آستانہ مذاکراتی سلسلہ شام کے پرامن تصفیئے کا واحد راستہ ہے:ظریف

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے  کہا ہے کہ   ترکی ۔روس اور ایران کے درمیان  طے شدہ آستانہ معاہدہ، شام کی خانہ جنگی روکنے اور استحکام کی بحالی   کا واحد حل ہے

1372210
آستانہ مذاکراتی سلسلہ شام کے پرامن تصفیئے کا واحد راستہ ہے:ظریف

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے  کہا ہے کہ   ترکی ۔روس اور ایران کے درمیان  طے شدہ آستانہ معاہدہ، شام کی خانہ جنگی روکنے اور استحکام کی بحالی   کا واحد حل ہے ۔

 ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق  جواد ظریف نے  آستانہ معاہدے سے متعلق کہا کہ ان مذاکرات کے اگلے دورکی میزبانی ہمیں حاصل ہے   ،آستانہ مذاکرات شام کی خانہ جنگی روکنے  کا واحد حل نظر آتے ہیں اور مجھے  امید ہے کہ  یہ مذاکرات جلد ہی منعقد ہونگے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ   کچھ عرصہ قبل  روسی ہم منصب سرگی لیوروف سے ان کی ٹیلی فون پر  بات چیت ہوئی   جس میں انہوں نے بھی ان مذاکرات  کے جلد انعقاد   کی تائید کی ہے ۔



متعللقہ خبریں