اسد قوتوں کے ترک مخالف مذموم منصوبے کا پردہ چاک

ادلیب میں  اعتدال پسند مخالفین   اسد قوتوں کی واکی ٹاکی بات چیت کو سننے میں کامیاب ہو گئے

1363609
اسد قوتوں کے ترک مخالف مذموم منصوبے کا پردہ چاک

اس بات کا پتہ چلا ہے کہ اسد انتظامیہ کے عناصر حلب شہر کے مرکزی علاقے  کے بعض محلوں پر  حملے کرتے ہوئے  ترکی کو  "شہریوں کو ہدف بنانے"  کا مورد الزام ٹہرانے کی تیاریوں میں ہیں۔

ادلیب میں  اعتدال پسند مخالفین   اسد قوتوں کی واکی ٹاکی بات چیت کو سننے میں کامیاب ہو گئے۔

مخالفین سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  اسد قوتیں  حلب کے حمدانیہ محلے پر حملہ کرتے ہوئے   وہاں کے شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری ترکی پر عائد کرنے کے   پراپیگنڈا کی تیاری  میں ہے۔

یاد رہے کہ دسمبر 2016 سے ابتک حلب  پر مکمل طور پر اسد قوتوں کا کنٹرول قائم ہے۔

واضح رہے کہ اعتدال پسند مخالفین نے اسد قوتوں کے زیر ِ قبضہ آنے والے جنوبی ادلیب کے رہائشی علاقوں کی بازیابی کے لیے کل آپریشن شروع کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں