امریکہ کے لیے جاسوسی ،ایران نے 10 تحریک پسندوں کو جیل بھیج دیا

ایران نے امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں تحفظ ماحول کے لیے سرگرم 10 افراد کو قید کی سزا سنا دی ہے جنہیں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے

1361859
امریکہ کے لیے جاسوسی ،ایران نے 10 تحریک پسندوں کو جیل بھیج دیا

ایران نے امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں تحفظ ماحول کے لیے سرگرم 10 افراد کو قید کی سزا سنا دی ہے۔

ان میں ایک ایسا ایرانی شہری بھی شامل ہے جس کے پاس برطانوی اور امریکی شہریت بھی ہے۔

 عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسمعیلی نے بتایا کہ ان افراد کو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

 ان کے بقول دو افراد کو دس دس سال کی قید کی سزا دی گئی ہے۔ ان سے وہ رقم بھی واپس طلب کی گئی ہے جو انہیں امریکی حکومت نے ایران کی جاسوسی کے لیے دی تھی۔

 اسمعیلی نے مزید بتایا کہ اسی طرح دو افراد کو بالترتیب آٹھ آٹھ سال کی سزا ئے قید سنائی گئی ہے۔

ان تمام افراد کو 2018ء میں حراست میں لیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں