لبنان: وزیراعظم حسان دیاب کو پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ مل گیا

لبنان کی پارلیمان نے وزیراعظم حسان دیاب کے زیر قیادت نئی کابینہ کی منظوری دے دی ہے جس پر اسپیکر نبیہ بری نے نئی کابینہ کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارک باد بھی دی ہے

1357783
لبنان: وزیراعظم حسان دیاب کو پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ مل گیا

لبنان کی پارلیمان نے وزیراعظم حسان دیاب کے زیر قیادت نئی کابینہ کی منظوری دے دی ہے جبکہ دارالحکومت بیروت میں مظاہرین اور  حفاظتی اہلکاروں  کے درمیان جھڑپوں میں   کم و بیش 300 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں40 کو اسپتال داخل کیا گیا ہے۔

لبنانی پارلیمان کے اسپیکر نبیہ بری نے نئی کابینہ کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

 واضح رہے کہ  پارلیمان کا اجلاس8 گھنٹے تک جاری رہا ہے  جس کے دوران ایوان میں موجود 84 میں سے 63 ارکان نے نئی کابینہ کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

وزیراعظم حسان دیاب نے 20 ارکان پر مشتمل کابینہ کی فہرست منظوری کے لیے پارلیمان میں پیش کی تھی۔

 نئی کابینہ میں6 خواتین وزراء سمیت بیشتر نئے چہرے شامل ہیں اور بعض ٹیکنوکریٹ  بھی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں