خامنہ آئی کے استعفی کا مطالبہ کرنا تحریک پسندوں کو مہنگا پڑ گیا، عمر قید کی سزا

ایرانی مذہبی رہنما علی خامنہ آئی    کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والے  تحریک پسندوں کو مجموعی طور پر 72 سال  قید  کی سزا سنا دی گئی

1352208
خامنہ آئی کے استعفی کا مطالبہ کرنا تحریک پسندوں کو مہنگا پڑ گیا، عمر قید کی سزا

 ایرانی مذہبی رہنما علی خامنہ آئی    کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والے  تحریک پسندوں کو مجموعی طور پر 72 سال  قید  کی سزا سنا دی گئی ۔

 ایرانی تحریک پسند ایجنسی  برائے حقوق انسانی  کے مطابق ، گزشتہ سال  اگست میں   لکھے گئے ایک مشترکہ خط میں خامنہ آئی سے  استعفی کے مطالبہ  کرنے والے تحریک پسندوں  کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا جس میں انقلاب ایران کے بانیوں اور ملکی رہبر اعلی   کے خلاف حقارت، عوامی رائے عامہ  کو ورغلانے ،غیر ملکی  ذرائع ابلاغ سے  تعاون اور غیر قانونی اجتماعات کے انعقاد  کی پاداش میں  1 تا 26 سال کے درمیان  عمر قید کی سزائیں سنائی ہیں۔    

 عدالت نے عبدالرسول مرتضوی  کو 26 سال،حسین سپہری  اور فاطمہ سپہری  کو  چھہ چھ سال،ہاشم رجائی،محمد حسین پور اور مرتضی کاظمی    کو  ایک ایک سال  جبکہ   ہاشم حستر  کو16 سال قید ،3 سال جلا وطنی اور 3 سال تک بیرون ملک جانے پر پابندی  اور محمد  نوری زاد  کو بھی 15 سال  قید ،3 سال جلا وطنی اور 3 سال تک بیرون ملک جانے پر پابندی کی سزا سنائی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں