"القدس برائے فروخت نہیں " امن منصوبہ مسترد کرتے ہیں: محمود عباس

فلسطینی انتظامیہ  کے  صدرمحمود عباس اور حماس نے امریکی امن پروگرام یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی نئی چال قرار دیا ہے

1349128
"القدس برائے فروخت نہیں " امن منصوبہ مسترد کرتے ہیں: محمود عباس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے جاری کردہ مشرق وسطیٰ کے نام نہاد امن "یک صد سالہ منصوبے"  پر فلسطینیوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

فلسطینی انتظامیہ  کے  صدرمحمود عباس اور حماس نے امریکی امن پروگرام یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی نئی چال قرار دیا ہے۔

رام اللہ میں فلسطینی قیادت سے ملاقات میں صدر عباس نے کہا کہ امریکہ  کا منصوبہ صدی کی نہیں بلکہ صدی کا طمانچہ ہے مگر ہم انشاء اللہ اس طمانچے کا منہ توڑ جواب دیں گے اور  دیگر سازشوں کی طرح اس سازش کا بھی کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔

 انہوں نے زور دے کر کہا کہ القدس  برائے فروخت ہر گز نہیں جبکہ ہم اپنے دیرینہ حقوق پر کسی کو سودے بازی کی اجازت نہیں دیں گے

عباس نے اس منصوبے کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کوئی حق نہیں کہ وہ فلسطینی قوم کے حقوق پر سودے بازی کریں۔



متعللقہ خبریں