یمن: حوثی ملیشیا کی گولہ باری،اسپتال اوراقوام تحدہ کی چوکی کو نقصان پہنچا

یمن  میں حوثی ملیشیا نے ساحلی شہر الحدیدہ میں 22 مئی اسپتال اور اقوام متحدہ کے  جنگ بندی کے مقام پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں دونوں مراکز کو  نقصان پہنچا ہے

1347141
یمن: حوثی ملیشیا کی گولہ باری،اسپتال اوراقوام تحدہ کی چوکی کو نقصان پہنچا

یمن  میں حوثی ملیشیا نے ساحلی شہر الحدیدہ میں 22 مئی اسپتال اور اقوام متحدہ کے  جنگ بندی کے مقام پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں دونوں مراکز کو  نقصان پہنچا ہے۔

 واضح رہےکہ  یہ واقعہ اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گریفیتھس کے دارالحکومت صنعا چھوڑنے کے چند گھنٹے بعد پیش آیا جنہوں نے یمن کے باغی لیڈروں سے جنگ بندی برقرار رکھنے اور عسکری کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

بتایا  گیا ہے کہ الحدیدہ میں 22 مئی اسپتال کو گولہ باری سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔

 عینی شاہدین کے مطابق اسپتال پر حوثیوں کی طرف سے تین گولے داغے گئے۔

گزشتہ  شام کو حوثی ملیشیا نے الخامری چوکی پر اس کےقریب واقع مکانوں کی چھتوں سے فائرنگ کی گئی۔

 الخامری ان پانچ چوکیوں میں سے ایک ہے جو بین الاقوامی بحالی کی رابطہ کمیٹی نے اسٹاک ہوم معاہدے کے تحت الحدیدہ میں قائم کی ہیں۔

 

 


ٹیگز: #یمن

متعللقہ خبریں