"سلیمانی کے پیش رو کے قتل کی دھمکی "امریکہ کی سرکاری دہشتگردی ہے: ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا ہے کہ امریکہ کی القدس  بریگیڈ کے مقتول کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے جانشین کو قتل کرنے کی دھمکی ایک سرکاری دہشت گردی کی غماز ہے

1346502
"سلیمانی کے پیش رو کے قتل کی دھمکی "امریکہ کی سرکاری دہشتگردی ہے: ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا ہے کہ امریکہ کی القدس  بریگیڈ کے مقتول کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے جانشین کو قتل کرنے کی دھمکی ایک سرکاری دہشت گردی کی غماز ہے۔

عباس موسوی نے گزشتہ روز  یہ بیان امریکہ  کے خصوصی ایلچی برائے ایران برائن ہُک کی ایک  گفتگو میں دی گئی دھمکی کے ردعمل میں جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ اگر جنرل قاسم سلیمانی کے جانشین اسماعیل قاآنی نے ان کی طرح امریکیوں کو ہلاک کرنے کی روش اپنائی تو پھر انھیں بھی اپنے پیش رو جیسے انجام سے دوچار ہونا پڑے گا۔

برائن ہُک نے کہا تھا کہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے ایک ایسا خلا پیدا ہوگیا ہے جس کو ایرانی نظام پُر نہیں کرسکے گا۔

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک کارروائیوں کی ذمے دار القدس  بریگیڈ  کے کمانڈر قاسم سلیمانی 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکہ کے ایک ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں