"طیارہ 2میزائل لگنے سے گرا تھا"ایران نے اعتراف کرلیا

ایران کے محکمہ شہری ہوا بازی نے بالاخر  اعتراف کر لیا ہے کہ   تہران میں گرنے والے یوکرین کے مسافر طیارے  کو 2 میزائل لگے تھے

"طیارہ  2میزائل لگنے سے گرا تھا"ایران نے اعتراف کرلیا

 ایران کے محکمہ شہری ہوا بازی نے بالاخر  اعتراف کر لیا ہے کہ   تہران میں گرنے والے یوکرین کے مسافر طیارے  کو 2 میزائل لگے تھے ۔

 رپورٹ کے مطابق ، اس طیارے کو  قلیل الفاصلہ TOR-M1قسم کے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

 عالمی شہری ہوا بازی کے ادارے   کے قوانین کے تحت   اس حادثے    کی تفتیش پر مامور کمیشن       کی کاروائی جاری ہے   جبکہ یوکرین سے ماہرین کی ایک ٹیم بھی اس تفتیش کا حصہ ہے۔

 علاوہ ازیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  طیارے کے بلیک باکس     سے معلومات حاصل کرنے کےلیے   ایران میں  سہولیات  کی عدم دستیابی   کے باعث فرانس اور امریکہ سے ضروری آلات طلب کیے گئے تھے  جن کی  وصولی تاحال سوالیہ نشان ہے۔

یاد رہے کہ 8 جنوری کو  تہران سے کیئف جانے والایوکرین کا بوئنگ 737 مسافر طیا رہ  پرواز کے چند ہی منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

 

 



متعللقہ خبریں