عراق میں پر تشدد مظاہرے،4 افراد ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد میں پُرتشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

1344790
عراق میں پر تشدد مظاہرے،4 افراد ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد میں پُرتشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بغداد میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے اور انھیں سڑکیں بند کرنے سے روکنے کے لیے اشک آور گیس کے گولے پھینکے ہیں اور براہ راست فائرنگ کی ہے۔

عراق بھر میں گزشتہ روزمظاہرین نے حکومت کو اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے دی گئی  مہلت  گزر جانے کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے ہیں اور ملک کی مرکزی شاہراہیں بند کردیں۔

 خبر کے مطابق شاہراہ محمد القاسم کو بند کرنے کی کوشش کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ شاہراہ بغداد کو ملک کے جنوبی اور شمالی علاقوں سے ملاتی ہے۔

واضح رہے کہ  عراق کی قومی سلامتی کونسل نے حفاظتی قوتوں  کو احتجاج کے دوران میں شاہراہیں بند کرنے والے مظاہرین کی گرفتاری کا اختیار دے دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں