عراق کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا دوبارہ آغاز،دفاتراوراسکول بند

عراق کے مختلف شہروں میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کیے ہیں جس کے دوران بیشتر سرکاری دفاتر اور اسکول بند رہے

1343658
عراق کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا دوبارہ آغاز،دفاتراوراسکول بند

عراق کے مختلف شہروں میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

گزشتہ روز  مظاہرین نے کئی شہروں میں بڑی شاہراہیں اور دریائے دجلہ اور فرات پرواقع پُلوں کو ٹائر جلا کر یا رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا ہے۔

عراقی مظاہرین آج  20 جنوری کی مہلت ختم ہونے  سے قبل حکومت سے ملک میں انتظامی اور معاشی اصلاحات کے لیے اپنے مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ عراق کے جنوبی شہروں میں بیشتر سرکاری دفاتر اور اسکول بند رہے ہیں۔

دارالحکومت بغداد کے مختلف حصوں اور دوسرے شہروں سے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں جن کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کے گولے پھینکے ہیں جس سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا ہے۔

 یاد رہے کہ بغداد اور عراق کے جنوبی شہروں میں اکتوبر کے اوائل سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جس دوران    جھڑپوں میں 460 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں  جبکہ  25 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں