یورپی ممالک جوہری معاہدے کے ڈھانچے کو فعال نہ کریں،نتائج سنگین ہونگے: ایران

برطانیہ ، جرمنی اور فرانس نے ایران کی جانب سے جوہری سمجھوتے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں تنازع کے حل کا  ڈھانچہ فعال کرنے کااعلان کیا ہے لیکن ان تینوں ممالک نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکہ کی مہم میں شامل نہیں ہورہے ہیں

یورپی ممالک جوہری معاہدے کے ڈھانچے کو فعال نہ کریں،نتائج سنگین ہونگے: ایران

ایران کی وزارتِ خارجہ نے یورپی ممالک کو جوہری  معاہدے پر تنازعے کے  ڈھانچے کو فعال کرنے پرسنگین اور سخت ردعمل سے خبردار کیا ہے۔

برطانیہ ، جرمنی اور فرانس نے ایران کی جانب سے جوہری سمجھوتے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں تنازع کے حل کا  ڈھانچہ فعال کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن ان تینوں ممالک نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکہ کی مہم میں شامل نہیں ہورہے ہیں۔

ایران نے ان تینوں ممالک کو ان کے اس فیصلے پر سنگین مضمرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس پر مزید پابندیاں عاید کرنے کے لیے کسی پیش رفت سے باز رہیں۔

روسی ریا خبر ایجنسی  کے مطابق وزارتِ خارجہ نے گزشتہ  روز یورپی ممالک کے اس اعلان کے ردعمل میں کہا کہ  اگر یورپی اس عمل سے ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو پھر انھیں اس کے مضمرات کو قبول کرنے کے لیے بھی تیار رہنا ہوگا۔

تاہم وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی کا کہنا ہے کہ ایران ایسی کسی بھی خیر سگالی اور تعمیری کوشش کا مکمل جواب دینے کو تیار ہے جس سے جوہری سمجھوتے کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہو۔

مذکورہ تینوں یورپی ممالک نے قبل ازیں ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ  ایران کے اقدامات کے پیش نظر ہمارے پاس کوئی چارہ  نہیں رہ گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں