امریکہ اور یورپ خطے سے نکل جائیں ،مشرق وسطی مزید انارکی سے بچ جائے گا: روحانی

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق تہران میں کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران  انہوں نے کہا کہ  ہم اپنے  خطے میں انارکی نہیں چاہتے  امریکہ   اور یورپی ممالک کو چاہیئے کہ وہ اپنی فوج یہاں سے نکال لیں

1341260
امریکہ اور یورپ خطے سے نکل جائیں ،مشرق وسطی مزید انارکی سے بچ جائے گا: روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ  مشرق وسطی میں  امریکہ اور یورپی  ممالک کی موجودگی خطرے سے خالی نہیں ہے ۔

 ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق تہران میں کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران  انہوں نے کہا کہ  ہم اپنے  خطے میں انارکی نہیں چاہتے    امریکہ   اور یورپی ممالک کو چاہیئے کہ وہ اپنی فوج یہاں سے نکال لیں کیونکہ ان کی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہے ۔

ایرانی صدر نے  کہا کہ آئیے ملک کر جوہری معاہدے کی پابندی کو ممکن بناتے ہیں کیونکہ اس معاہدے سے امریکہ کا یک طرفہ طور پر نکل جانا  علاقائی امن  پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔

 اس دوران  روحانی نے  ملک کے فوجی حکمرانوں      سے مطالبہ کیا  کہ وہ  یوکرین کے مسافر طیارے  کے گرائے جانے سے متعلق عوام کومکمل   شفافیت  سے آگاہ کریں،ایرانی عوام   اپنے حکمرانوں سے نیک نیتی  اور صداقت کے طالب ہیں لہذا  ہمارا فرض ہے کہ  عوام کو  شفاف انداز سے مطلع  کرتےہوئے  معافی مانگیں ۔

 روحانی نے مزید کہا کہ  میں نے ایران –عراق جنگ کے 7 سالہ دور میں  دفاعی نظام کی نگرانی کی  لیکن   اس طرح کی غفلت کا واقعہ پہلی بار دیکھا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں