مسافر طیارہ گرانے کے ذمے داروں سے ایران سختی سے نمٹے گا: روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران ان تمام لوگوں کو اس بات کی سزا دے گا جو یوکرین کے  مسافر بردار طیارے کو مار گرانے کے حادثے کے ذمہ دار ہیں

مسافر طیارہ گرانے کے ذمے داروں سے ایران سختی سے نمٹے گا: روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران ان تمام لوگوں کو اس بات کی سزا دے گا جو یوکرین کے  مسافر بردار طیارے کو مار گرانے کے حادثے کے ذمہ دار ہیں۔

 ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے اپنے خطاب میں روحانی نے مزید کہا کہ یہ ایک ناقابل معافی غلطی ہے اور یہ کہ صرف ایک شخص ہی اس طیارے کو گرانے کا ذمہ دار نہیں ہو سکتا ۔

 روحانی کا کہنا تھا کہ  ایرانی مسلح افواج کی طرف سے اپنی غلطی تسلیم کرنا ایک اچھا پہلا قدم ہے مزید یہ کہ عوام کو یہ یقین دلایا جانا چاہیے کہ ایسا دوبارہ نہیں ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں