ایران نے ہم پر حملہ کیا تو جواب کڑا ہوگا: نیتین یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اُس نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اس کا سخت ترین جواب دیا جائے گا

1337045
ایران نے ہم  پر حملہ کیا تو جواب کڑا ہوگا: نیتین یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اُس نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اس کا سخت ترین جواب دیا جائے گا۔

القدس  میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ کسی نے بھی اسرائیل پر حملہ کیا تو اُس کو  کڑا  جواب دیا جائے گا۔

 انہوں نے مقتول ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے حوالے سے کہا کہ وہ بے شمار انسانوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ سارے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے میں بھی شریک تھے۔

 اسرائیلی وزیراعظم نے سلیمانی کو ہلاک کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کی تعریف بھی کی۔

 



متعللقہ خبریں