سعودی نائب وزیر دفاع کی مائیک پومپیئو سے ملاقات،علاقائی صورت حال پر غور

سعودی عرب کے نائب  وزیر دفاع خالد بن سلمان نے واشنگٹن میں امریکی  وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور، خطے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

1336123
سعودی نائب وزیر دفاع کی مائیک پومپیئو سے ملاقات،علاقائی صورت حال پر غور

سعودی عرب کے نائب  وزیر دفاع خالد بن سلمان نے واشنگٹن میں امریکی  وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد اپنی ایک ٹویٹ میں خالد سلمان نے کہا کہ انہیں  پومپیو سے ملاقات پر فخر ہے۔

دونوں   رہنماوں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ امور، خطے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 یاد رہے کہ امریکی سی این این نے اس سے قبل  سعودی ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی  کہ سعودی عرب نے ایرانی پاسداران انقلاب  سے وابستہ القدس فورس  کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد  علاقے میں بڑھنے والی کشیدگی پر خدشہ ظاہر کرتےہوئے  امریکی وزیر خارجہ سے    اسے کم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں