ترکی نے قطر کا ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ ساتھ دیا ہے، قطر

ترکی اور قطر کے مابین سیکورٹی، دفاعی، تجارتی اور اقتصادی شعبہ جات سمیت کثیر الجہتی ، طاقتور اور سٹریٹیجک تعلقات استوار ہیں

1335281
ترکی نے قطر کا ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ ساتھ دیا ہے، قطر

قطری  وزیر ِ خارجہ شیخ محمد بن الاعبدالرحمان الا ثانی  کا کہنا  ہے کہ ان  کے ملک اور بعض عرب ممالک کے درمیان بحران  کے دوران ترکی کے اعلی موقف کو ہم ہرگز فراموش نہیں کریں گے۔

الا ثانی نے لندن  العربی الجدید اور الا مودن  اخبارات  کو انٹرویو دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ترکی اور قطر کے مابین سیکورٹی، دفاعی، تجارتی اور اقتصادی شعبہ جات سمیت کثیر الجہتی ، طاقتور اور سٹریٹیجک تعلقات استوار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ "ترکی ، ہمارے باہمی تعلقات میں اولیت  کے حامل ممالک میں شامل ہے، سیاسی اعتبار  سے ہم  ایک جیسی سوچ  کے حامل  ہیں   اور  مثال کے طور پر شامی عوام کی امداد کے لیے  ہمارے  درمیان اتفاق ِ رائے قائم ہے۔ "

الاثانی کا کہنا تھا کہ ترکی  نے اپنی سرحدوں کارخ کرنے والے شامی شہریوں کو ایک طویل عرصے اپنے ملک میں پناہ دے رکھی ہے اور یہ شام کے اندر سیکورٹی قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ "ترکی نے  خلیجی بحران کے رونما ہونے والے ایام سے ابتک قطر  کے  شانہ بشانہ ہوتے ہوئے ایک باوقار موقف کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس نے ایک ایسے وقت میں  ہماری مدد کی جب ہمارے ہمسایوں تک نے ہم سے منہ پھیر لیا تھا۔ لہذا ہم ہر مشکل میں اس ملک کا ساتھ دیں   گے اور اس کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں