ایران: قاسم سلیمانی کی پہلی نمازِ جنازہ بغداد میں ادا کی گئی

امام کاظم کے مزار پر نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد جنازوں کو ہزاروں افراد کے جلوس کے ساتھ حریت اسکوائر لایا گیا، جہاں مظاہرین نے امریکہ، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے

1334802
ایران: قاسم سلیمانی کی پہلی نمازِ جنازہ بغداد میں ادا کی گئی

امریکی حملے میں ہلاک کئے گئے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی اور دیگر 7 افراد   کی پہلی نمازِ جنازہ کا اہتمام عراق کے دارالحکومت بغداد میں کیا گیا۔

جنازوں کو امام کاظم کے مزار پر لے جایا گیا۔

نمازِ جنازہ میں شرکت کے لئے ہزاروں افراد شہر کے مرکز میں جمع ہوئے۔

امام کاظم کے مزار پر نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد جنازوں کو ہزاروں افراد کے جلوس کے ساتھ حریت اسکوائر لایا گیا۔ جہاں مظاہرین نے امریکہ، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔

بھاری شرکت کی وجہ سے کانوائے  کی حرکت نہایت سست رفتاری سے اور گھنٹوں تک جاری رہی۔

جنازے  میں  مستعفی ہونے والے عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کے ساتھ ساتھ عراقی اسمبلی ممبران اور شعیہ دینی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

بغداد میں نمازِ جنازہ کے بعد جنازوں کو کربلا لے جایا گیا۔

کربلا میں امام حسین اور امام عباس کے مزاروں پر نمازِ جنازہ کی ا دائیگی کے بعد جلوس نجف روانہ ہوا۔

نجف میں نمازِ جنازہ کے بعد ابو مہدی المہندس کو دفن کر دیا گیا۔

قاسم سلیمانی کے لئے آج صبح کے وقت ایران کے شہر آہواز میں نمازِ جنازہ  ادا کی گئی۔ دوپہر کے وقت میت کو مشہد لے جایا جائے گا۔

سوموار کے دن تہران میں وسیع شرکت سے سلیمانی کی نمازِ جنازہ  ادا کی جائے گی اور منگل کے دن انہیں ان کے آبائی شہر کیرمان میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔

نمازِ جنازہ سے قبل قُم میں واقع تاریخی جمکران  مسجد  کے گنبد پر انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرایا گیا۔



متعللقہ خبریں