عراق میں داعش کے مختلف حملوں میں 5 سیکورٹی اہلکار جان بحق

عراق میں داعش حالیہ کچھ عرصے سے مختلف شہروں میں بم حملے کررہی ہے

1329224
عراق میں داعش کے مختلف حملوں میں 5 سیکورٹی اہلکار جان بحق

عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش  کے کرکوک، موصل اور صلاحدین  شہروں پر حملوں سے 5 سیکورٹی اہلکار  ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔

وزارتِ دفاع سے منسلک سیکورٹی میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ صلاحدین  سے منسلک الاصلاحیہ گاوں کے جوار میں  فوجیوں کے گزر کے وقت سڑک کنارے نصب بم دھماکے  سے ہوا میں اڑا دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق اس حملے میں 2 فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

موصل  میں حاشدی شابی قوتوں کی گشتی گاڑی  پر حملہ کیا گیا ، جس سے دو سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

تیسرا حملہ  کرکوک  کے مضافات میں کیا گیا جہاں پر ایک پولیس اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تو 2 زخمی ہو گئے۔

 

 



متعللقہ خبریں