غزہ میں امریکی موبائل اسپتال کے قیام کے خلاف صدر محمود عباس کا رد عمل

عباس حکومت کی جانب سے مخالفت کیے  جانے والے موبائل اسپتال کے قیام پر غزہ کی حماس سمیت دیگر مزاحمتی قوتیں  مثبت رائے رکھتی ہیں

غزہ میں امریکی موبائل اسپتال کے قیام کے خلاف صدر محمود عباس کا رد عمل

صدرِ فلسطین محمود عباس  کا کہنا ہے کہ ہم غزہ میں امریکی موبائل اسپتال کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے۔

عباس نے راملہ میں فسلطین تنظیمِ نجات کی اجراء کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ "اس طرز کی کاروائیاں صدی کے معاہدے پر ٹکڑوں کی شکل میں عمل درآمد کیے جانے کا ثبوت پیش کرتی ہیں۔"

انہوں نے الخلیل شہر میں اسرائیل کی جانب سے منصوبہ بندی کردی غیرقانونی رہائشی کالونیوں کے   حوالے سے کہاکہ"یہ خاموشی اختیار نہ کیے جا سکنے والا ایک معاملہ ہے، اگر  اس طرح کے اقدامات جاری رہے تو اسرائیل اور امریکہ  اور ہمارے بیچ طے شدہ تمام تر معاہدے منسوخ کر دیے جائینگے۔"

عباس حکومت کی جانب سے مخالفت کیے  جانے والے موبائل اسپتال کے قیام پر غزہ کی حماس سمیت دیگر مزاحمتی قوتیں  مثبت رائے رکھتی ہیں۔



متعللقہ خبریں