سعودی عرب نے جاپان سے جی-20 کی صدارت حاصل کرلی

غیر ملکی خبر ایجنسی 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اتوار کو جی -20 کی صدارت سنبھال لی اور جاپان صدارت سے سبکدوش ہو گیا اور سعودی عرب اگلے برس 21 نومبر سے 22 نومبر تک ریاض میں عالمی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

سعودی عرب  نے جاپان سے جی-20 کی صدارت حاصل کرلی

سعودی عرب نے جاپان سے جی-20 کی صدارت حاصل کرلی اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والا پہلا عرب ملک بن گیا جبکہ مستقبل میں عالمی سطح پر ان کے وسیع کردار کی امید بحال ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اتوار کو جی -20 کی صدارت سنبھال لی اور جاپان صدارت سے سبکدوش ہو گیا اور سعودی عرب اگلے برس 21 نومبر سے 22 نومبر تک ریاض میں عالمی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

 سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ‘سعودی عرب نے آج جی-20 کی صدارت سنبھال لی ہے اور ریاض میں عالمی سربراہی کانفرنس ہوگی، سعودی عرب اپنی صدارت کے دوران جاپان کی جانب سے شروع کیے گئے اقدامات کو جاری رکھنے اور عالمی سطح پر اتفاق رائے کو پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس پیش رفت کو عالمی اتفاق رائے کو ترتیب دینے کے لیے منفرد موقع قرار دیا۔



متعللقہ خبریں