یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کا ہیلی کاپٹر مار گرایا

ہم نے، سعودی عرب کے یمن کی سرحد کے ساتھ واقعے علاقے عصیر میں سعودی ہیلی کاپٹر اپاچی AH-64E مار گرایا ہے: یحییٰ سیری

یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کا ہیلی کاپٹر مار گرایا

یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کے AH-64E اپاچی ہیلی کاپٹر  کو گرانے کا اعلان کیا ہے۔

حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سیری نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ ہم نے، سعودی عرب کے یمن کی سرحد کے ساتھ واقع علاقے عصیر میں سعودی ہیلی کاپٹر اپاچی AH-64E مار گرایا ہے۔

انہوں نے بیان کے ساتھ واقعے کی ویڈیو بھی شئیر کی ہے۔

تاہم سعودی عرب کی طرف سے واقعے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں