ادلیب پر روس اور اسد انتطامیہ کے حملوں کا سلسلہ بدستور جاری

کل رات  روسی طیاروں کی جانب سے    پھینکے گئے بم کے بعد میں پھٹنے کے نتیجے میں 3 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

1310786
ادلیب پر روس اور اسد انتطامیہ کے حملوں کا سلسلہ بدستور جاری

روسی جنگی طیاروں کے ادلیب کے غیر عسکری علاقے کی حدود میں واقع علاقوں پر حملوں میں مجموعی  طور پر 5 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

شامی سول ڈیفنس  حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  کل رات  روسی طیاروں کی جانب سے    پھینکے گئے بم کے بعد میں پھٹنے کے نتیجے میں 3 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

فوجی مخالفین کے طیارہ  واچ ہاوس کے مطابق روسی لڑاکاطیاروں کے علی الصبح فطریہ نامی گاوں پر  فضائی حملے میں 2 شہری ہلاک جبکہ 5 شہری زخمی ہو گئے۔

روسی طیاروں نے کفرن بل تحصیل اور سرجے گاوں پر بھی بمباری کی۔

دوسری جانب اسد قوتوں اور ایرانی تعاون کے حامل دہشت گردوں نے علاقے کے متعدد مقامات کو خشکی سے نشانہ بنایا۔

 



متعللقہ خبریں