ایران، مشرقی آذربائیجان میں 5٫9 کی شدت کا زلزلہ

یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شب  سوا دو بجے رونما ہو ااور اس کا مرکز شہر ترک تھا

ایران، مشرقی آذربائیجان میں 5٫9 کی شدت کا زلزلہ

شمالی ایران کے مشرقی آذربائیجان  صوبے میں پیش آنے والے 5٫9 کی شدت کے زلزلے   سے 6 افراد ہلاک ، 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔

تہران یونیورسٹی  کے سسمالوجی سنٹر  سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شب  سوا دو بجے رونما ہو ااور اس کا مرکز شہر ترک تھا۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے یہ جھٹکے زیرِ زمین 8 کلو میٹر کی گہرائی میں پیدا ہوئے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ زلزلے میں 6 افراد جان بحق اور تین سو زائد زخمی ہوئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے گیلان، زنجان ، ایردیبل  اور قازوین  میں بھی محسوس کیے  گئے جہاں پر مالی نقصان ہوا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں