عراق کے مظاہروں میں استعمال شدہ بم ایرانی ساختہ تھے: ایمنیسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عراق میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مظاہرین کے خلاف استعمال ہونے والے بم ایرانی ساختہ ہیں

عراق کے مظاہروں میں استعمال شدہ بم ایرانی ساختہ تھے: ایمنیسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عراق میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مظاہرین کے خلاف استعمال ہونے والے بم ایرانی ساختہ ہیں۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ باقاعدہ مظاہرین کو ہدف بنا کر نشانہ بنایا جاتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراقی حکام کو نئے شواہد ملے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے بجائے ان کو ہلاک کرنے کے لیے ایرانی ساختہ آنسو گیس کا استعمال کیا۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی ایک سابقہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عراق میں مظاہرین کےخلاف 40 ملی میٹر دہانے والے گیس کے گولے استعمال کیے گئے جبکہ  نئے شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ہلاکت خیز بم زیادہ تر حصہ ایرانی دفاعی صنعت کے تیار کردہ ہیں۔ ان میں بیشتر M651 اور M713 طرزکے گولے شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں