عراق: بصرہ میں مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال،3 افراد ہلاک متعدد زخمی

عراقی صوبہ بصرہ میں مظاہرین اور حفاظتی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی  جس میں 3 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے

1302613
عراق: بصرہ میں مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال،3 افراد ہلاک متعدد زخمی

عراقی صوبہ بصرہ میں مظاہرین اور حفاظتی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی  جس میں 3 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

 خبر کے مطابق  ، یہ مظاہرین  حفاظتی اہلکاروں   کی فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ   گورنر  ہاوس کے سامنےموجود   مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے    تشدد کا بے دریغ استعمال کیا گیا ۔

 عراقی مظاہرین   نے بے روزگاری ،بد عنوانی اور سرکاری  خدمات  کی ناکافی سہولیات  کے خلاف احتجاج    کی غرض سے مختلف شہروں میں  مطاہرے شروع کر رکھے ہیں۔

 اقوام متحدہ     کے عراقی مشن نے بتایا ہے کہ  یکم اکتوبر  سے جاری ان مظاہروں میں اب تک 254 افراد ہلاک  اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں