شام، راس العین سے امریکی اسلحہ موجود ہونے والا ایک گودام برآمد

امریکی مال ہونے کا تعین کردہ 60 پیٹیوں میں سے ہر ایک میں دو۔ دو عدد مارٹر گولے   رکھے گئے ہیں جو کہ 8 کلو میٹر تک  ہدف کو نشانہ بنا سکنے کی اہلیت رکھتے ہیں

1299647
شام، راس العین سے امریکی اسلحہ موجود ہونے والا ایک گودام برآمد
abd havan topları muhimmat silah.jpg

چشمہ امن کاروائی  میں دہشت گردوں سے نجات دلائے جانے والی شام کی تحصیل راس العین میں برآمد کیے جانے والے وائے پی جی /PKK کے اسلحہ کےگودام سے متحدہ امریکہ  میں تیار کردہ مارٹر گولے  بھی  ملے ہیں۔

شانلی عرفا کی تحصیل جیلان پینار  کے مخالف سمت شامی سرحدوں کے اندر واقع راس العین میں ترک ملسح افواج  اور شامی قومی فوج کی تحقیقاتی کاروائیاں جاری ہیں۔

سیکورٹی  تحقیقات میں شامی قومی فوج نے دہشت گردوں کے مزید  ایک بڑے اسلحہ کے گودام  کو برآمد کیا ہے، جہاں پر انگریزی زبان میں تیکنیکی معلومات درج ہونے والی  متعدد پیٹیاں  موجود ہیں۔

امریکی مال ہونے کا تعین کردہ 60 پیٹیوں میں سے ہر ایک میں دو۔ دو عدد مارٹر گولے   رکھے گئے ہیں جو کہ 8 کلو میٹر تک  ہدف کو نشانہ بنا سکنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں