لبنان میں مظاہرے جاری،آج عام پڑتال کا اعلان

خبر کے مطابق، ہزاروں کی تعداد میں لبنانی بیروت کے وسطی علاقے میں ریاض الصلح چوک اور شہداء چوک میں جمع تھےان میں  متعدد  کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کے پورا ہونے تک حکومت مخالف احتجاج جاری رکھیں گے

1299438
لبنان میں مظاہرے جاری،آج عام پڑتال کا اعلان

لبنان میں گزشتہ  روز  مظاہرین ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آگئے ہیں۔

انھوں نے آج عام ہڑتال کی اپیل کی ہے اور حکمراں اشرافیہ سے استعفے کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔

خبر کے مطابق، ہزاروں کی تعداد میں لبنانی بیروت کے وسطی علاقے میں ریاض الصلح چوک اور شہداء چوک میں جمع تھےان میں  متعدد  کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کے پورا ہونے تک حکومت مخالف احتجاج جاری رکھیں گے۔

انھوں نے عام ہڑتال اور ملک بھر کی تمام شاہراہیں بند کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ تمام ارباب اقتدار کی برطرفی کے مطالبے کو تسلیم کرایا جاسکے۔

مظاہرین اب تمام حکمراں اشرافیہ سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور دارالحکومت کے شمال اور جنوب میں اکٹھے ہونے والے جمِ غفیر نے صدر میشیل عون کی خود کو مظاہرین کے مطالبات پر عمل درآمد کے لیے ضامن بنانے کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

 قبل ازیں  گزشتہ روز صدر میشیل عون کے ہزاروں حامیوں نے بھی بیروت کے نواح میں ایک ریلی میں شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم سعد الحریری کے استعفے کے بعد لبنان کے طول وعرض میں حکومت مخالف مظاہروں کی شدت میں کمی آئی تھی تاہم، چھوٹے چھوٹے گروپ سڑکوں پر موجود رہے ہیں اور وہ ٹیکنو کریٹس پر مشتمل نئی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کررہے ہیں تاکہ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے درکار اصلاحات کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔



متعللقہ خبریں