اسرائیلی قوتوں کی فلسطینیوں کے خلاف جارحیت

سرائیلی فوج نے زیر محاصرہ غزہ کی پٹی پر منعقدہ  پر امن "عظیم واپسی مارچ"  جلوس  کے خلاف مداخلت کی  جس  سے 69 فلسطینی زخمی ہو گئے

1290845
اسرائیلی قوتوں کی فلسطینیوں کے خلاف جارحیت
muhammed dahlan kamera.jpg
filistin yuruyus yarali.jpg

اسرائیلی قوتوں نے مقبوضہ دریائے اردن کے کنارے پر "چاقو سے حملے کی کوشش " کے دعوے کے ساتھ ایک فلسطینی شہری کو شہید کر ڈالا ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ تل کریم شہر کے جوار میں واقع اسرائیلی چیک پوسٹ جبارہ پر  ایک  25 سالہ فلسطینی کو گولی مارتے ہوئے شہید کر دیا گیا ۔

اسرائیلی پریس میں اس واقع کے حوالے سے شائع خبر میں  دعوی کیا گیا ہے کہ شہید فلسطینی بھاگتے ہوئے چیک پوسٹ کی جانب بڑھا تھا اور  اس نے چاقو سے وار کرنے کی کوشش کی تھی۔

چیک پوسٹ پر موجود فوجیوں نے اسے رکنے  کا انتباہ دیا تا ہم  اس نے اس انتباہ پر کان نہ دھرے جس پر اسے گولی مار دی گئی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے زیر محاصرہ غزہ کی پٹی پر منعقدہ  پر امن "عظیم واپسی مارچ"  جلوس  کے خلاف مداخلت کی  جس  سے 69 فلسطینی زخمی ہو گئے جن میں سے 26 کو اصلی گولیاں لگی ہیں۔

اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرے کے دوران انادولو ایجنسی کے لیے کام کرنے والے فری لانسر صحافی محمد دخلان کے کیمرے کو ربٹر کی گولی سے نشانہ بنایا۔ جس سے کیمرہ تباہ ہو گیا تا ہم یہ شخص زخمی ہونے سے بچ گیا۔

 

 



متعللقہ خبریں