عمران خان سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات شروع کروانے کے لیے جلد سعودی عرب روانہ ہوںگے

وزیراعظم عمران خان کے پاکستان   پہنچنے کے بعد ان کے سعودی عرب  کے پروگرام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔  ذرائع کے مطابق چین سے واپسی پر عمران خان کے سعودی عرب اور ایران کے دوروں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کےلیے کردار ادا کرنا ہے

1285280
عمران خان سعودی  عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات شروع کروانے کے لیے جلد سعودی عرب روانہ ہوںگے

وزیراعظم عمران خان  جو  چین کا کامیاب دوہ مکمل کرنے کے بعد  وطن لوٹ آئے ہیں جلد ہی ان کے سعودی عرب روانہ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 وزیراعظم عمران خان کے پاکستان   پہنچنے کے بعد ان کے سعودی عرب  کے پروگرام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔  ذرائع کے مطابق چین سے واپسی پر عمران خان کے سعودی عرب اور ایران کے دوروں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کےلیے کردار ادا کرنا ہے۔

اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے   عمران خان ہی  کو سعودی عرب اور  ایران کے درمیان  تعلقات بہتر بنانے  اور کشدیدگی کو دور کرنے  کے لیے  اپنا کردار ادا  کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

ایران اور سعودی عرب کے تعلقات 14 ستمبر 2019ء کو سعودی عرب کی دو بڑی آئل فیلڈز پر حملےکے بعد سے کشیدہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان  اس سے قبل  سعودی عرب کی قیادت سے اس معاملے پر بات چیت  کرچکے ہیں  اور اب مزید پیش رفت کے لیے  سعودی حکام سے بات چیت کریں گے۔

 عمران خان نے نیویارک میں ایرانی صدر حسن روحانی سے بھی اس موضوع پر بات چیت کی تھی۔



متعللقہ خبریں