مجھےسعودی عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے: صلاح خاشقجی

مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹے صلاح خاشقجی نےواضح کیا ہے کہ وہ اپنے باپ کے قتل کیس کو جواز بنا کر سعودی عرب یا اس کی قیادت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے

1279248
مجھےسعودی عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے: صلاح خاشقجی

مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹے صلاح خاشقجی نے اپنے والد کی پہلی برسی کے موقع پر انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ اپنے باپ کے قتل کیس کو جواز بنا کر سعودی عرب یا اس کی قیادت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

صلاح جمال خاشقجی نے گزشتہ  روز ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے والد کو گزرے ایک سال ہوگیا ہے۔اس عرصے کے دوران میں مشرق اور مغرب میں ہمارے دشمنوں نے ان کےاس مقدمے کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔

اللہ ان کی روح کے لیے آسانیاں فرمائے ۔میرے ملک اور اس کی قیادت کے لیے بہتری کرے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں نے ماضی میں جوکچھ کہااس کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کرتا ہوں۔ مجھے  سعودی  عدلیہ پرپورا اعتماد ہے۔جو کہ  اس سنگین جُرم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

میں اپنے والد   ہی کی طرح اللہ ، پھر اس ملک اور اس کی قیادت کا وفادار رہا ہوں گا۔

 



متعللقہ خبریں