ایران چین کو سستے داموں تیل فروخت نہیں کرتا، ایرانی وزیر خارجہ

تا حال اس کی کسی بھی شق کو وضع نہیں کیا گیا ، اس بنا پر   طرفین میں سے کسی ایک کو بھی مراعات حاصل نہیں ہیں

1278744
ایران چین کو سستے داموں تیل فروخت نہیں کرتا، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ  جواد ظریف  نے "چین کو تیل کی فروخت میں مراعات دینے"  کے دعووں کی تردید کی ہے۔

ایرانی  سرکاری خبر ایجنسی ایرنا  سے انٹرویو میں  جواد ظریف نے بتایا کہ تیل کی فروخت میں رعایت  دینے اور ادائیگیوں  کے لیے طویل مدت  کی مہلت دینے پر مبنی پریس میں شائع ہونےو الی خبریں حقائق  کی عکاسی نہیں کرتیں۔

انہوں نے   بتایا کہ چین کے ساتھ 25 سالہ سٹریٹیجک معاہدہ  ایران کی پیش کش تھی، جس پر مذاکرات ہو رہے ہیں، تا حال اس کی کسی بھی شق کو وضع نہیں کیا گیا ، اس بنا پر   طرفین میں سے کسی ایک کو بھی مراعات حاصل نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ برطانوی پیٹرولیم اکانومسٹ ویب سائٹ نے دعوی کیا تھا کہ  ایران اور چین کے مابین سال 2016 میں طے پانے والا  سٹریٹیجک معاہدہ، چین  کو یوآن کے عوض  اور سستے داموں  تیل کی فروخت کی ضمانت دیتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں