یمن: 55 مسفروں پر مشتمل فیری بوٹ لاپتہ ہو گئی

سکوٹرا کے جوار میں 55 مسافروں پر مشتمل فیری بوٹ کھلے سمندر میں لاپتہ ہو گئی

1278295
یمن: 55 مسفروں پر مشتمل فیری بوٹ لاپتہ ہو گئی

یمن کے شہر سکوٹرا کے جوار میں 55 مسافروں پر مشتمل فیری بوٹ کھلے سمندر میں لاپتہ ہو گئی ہے۔

یمن حکومت کی خبر رساں ایجنسی صبا کے مطابق المہرہ سے اسکوٹرا  کے لئے عازم سفر  اور 55 مسافروں پر مشتمل فیری بوٹ  سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

سکوٹرا کے نائب گورنرراعد الجریبی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فیری بوٹ سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد ہم نے سعودی زیر قیادت کولیشن فورسز  اور مہرہ  اور سکوٹرا  بندرگاہوں کے حکام کے ساتھ مل کر تلاش و بچاو کا کام شروع کروا دیا ہے۔

جریبی نے کہا ہے کہ بدھ کے روز عازم سفر ہونے والی فیری بوٹ پر سیٹلائٹ انٹینا نہ ہونے کے وجہ سے عملے کے ساتھ رابطہ نہیں ہو پا رہا۔



متعللقہ خبریں