انہیں اور کوئی نہیں ملا تو الزام ایران کے سر تھوپ دیا: جواد ظریف

میں نے ایسا غیر ذمہ دارانہ بیان پہلی دفعہ دیکھا ہے۔ وہ ایران کو قصوروار ٹھہرا رہے ہیں کیوں کہ قصور وار ٹھہرانے کے لئے انہیں اور کوئی نظر نہیں آیا: محمد جواد ظریف

1275906
انہیں اور کوئی نہیں ملا تو الزام ایران کے سر تھوپ دیا: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی طرف سے سعودی پیٹرول کمپنی آرامکو پر حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈالنے کے جواب میں کہا ہے کہ "میں نے ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات پہلے کبھی نہیں سنے تھے"۔

ظریف نے امریکہ کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں آستانہ فارمیٹ  پر ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف  کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات کے بعد انہوں نے  ترکی کی اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے رپورٹر کے سوالات کے جواب دئیے۔

اس سوال کے جواب میں کہ شام کی آئینی کمیٹی کا اجلاس کب ہوگا؟ ظریف نے کہا ہے کہ ہم، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس  اور اقوام متحدہ کے شام کے لئے نمائندہ خصوصی گئیر پیڈرسن کے کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کے منتظر ہیں۔ جیسے  ہم نے کمیٹی کی تشکیل میں مدد کی ہے اسی طرح بعد کے مراحل میں بھی مدد کریں گے۔

ظریف نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کرنے یا نہ کرنے سے متعلق سوال کا جواب نفی میں دیا۔

برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ایران کو  سعودی پیٹرول کمپنی آرامکو پر حملوں کا ذمہ دار ٹھہرانے کی یاد دہانی کروائے جانے پر ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ " میں نے ایسا غیر ذمہ دارانہ بیان پہلی دفعہ دیکھا ہے۔ وہ ایران کو قصوروار ٹھہرا رہے ہیں کیوں کہ قصور وار ٹھہرانے کے لئے انہیں اور کوئی نظر نہیں آیا"۔



متعللقہ خبریں