مصر: سیسی کے اقتدار نہ چھوڑنے پر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کی اپیل

اگر ملکی ادارے سیسی کو عہدے سے برطرفی پر مجبور نہیں کرتے تو لاکھوں افراد کی شرکت سے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں: محمد علی

مصر: سیسی کے اقتدار نہ چھوڑنے پر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کی اپیل

اسپین میں مقیم مصری ٹھیکے دار محمد علی نے صدر عبدالفتاح السیسی کے اقتدار نہ چھوڑنے پر جمعے کے دن مصر میں لاکھوں افراد کی شرکت سے احتجاجی جلوس کی اپیل کی ہے۔

محمد علی نے 30 منٹ کی ایک ویڈیو  شئیر کی ہے جس میں انہوں نے سیسی پر کرپشن کے الزامات لگائے ہیں۔

ویڈیو میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر ملکی ادارے سیسی کو عہدے سے برطرفی پر مجبور نہیں کرتے تو لاکھوں افراد کی شرکت سے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں۔

انہوں نے دو ہفتے قبل سوشل میڈیا سے ویڈیو شئیر کرنا شروع کئے ۔ ان کے بیانات مختصر وقت میں پھیل گئے اور مصر کی سڑکوں پر ان کے مقابل عملی مظاہرہ بھی شروع ہو گیا۔

ویڈیو پیغامات میں محمد علی نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک طویل عرصے تک حکومت کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ، حالیہ سالوں میں ملک میں ہونے والی کرپشن کو جانتے ہیں۔

ان کا خاص طور پر صدر عبدالفتاح السیسی کو ہدف بنانا  اور ان پر الزامات لگانا مرکز توجہ بنا تھا۔

ایک مختصر وقت میں ان کے فالوئرز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا اور گذشتہ سوموار کے دن انہوں نے سوشل میڈیا  سے "سیسی اس  قدر کافی ہے" کے الفاظ سے  ہیش ٹیگ کھولی جو مختصر وقت میں ایک ملین افراد تک پہنچ گئی۔

ہیش ٹیگ بلاک ہونے کے بعد محمد   علی نے ایک روز قبل مصر کی اہلی اور زمالیک فٹبال ٹیموں کے درمیان متوقع  سُپر کپ میچ کے بعد احتجاجی مظاہرے کی اپیل کی تھی۔



متعللقہ خبریں