اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے حریف کو مخلوط حکومت بنانے کی دعوت دے دی

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین  نیتن یاہو نے اپنے حریف بینی گینٹس کو ایک وسیع اتحادی حکومت بنانے کی دعوت دی ہے

1272653
اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے حریف کو مخلوط حکومت بنانے کی دعوت دے دی

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین  نیتن یاہو نے اپنے حریف بینی گینٹس کو ایک وسیع اتحادی حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔

 نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کی ترجیح دائیں بازو کا اتحاد تھا تاہم، انتخابات کے نتائج کی وجہ سے یہ ممکن نہیں لگتا۔

 دوسری جانب گینٹس کی جانب سے نیتن یاہو کی پیشکش پر ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔

یاد رہے کہ 17 ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں گینٹس کے بلیو اینڈ وائٹ اتحاد اور نیتن یاہو کی لیکود پارٹی میں سے کوئی بھی جماعت اکثریت حاصل نہیں کر پائی۔



متعللقہ خبریں