اسرائیلی فورسز نے 6 سالہ بچے سمیت 46 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا
اسرائیلی فورسز کی طرف سے طاقت کا استعمال، 6 سالہ بچے سمیت 46 فلسطینی زخمی
1269594
اسرائیلی فورسز کی طرف سے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقے عائیزریہ میں کل 46 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا جن میں ایک 6 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
اطلاع کے مطابق مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقے عائیزریہ پر اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران جھڑپ ہو گئی۔
فلسطین ہلال احمر کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق جھڑپ میں ایک چھ سالہ بچے کو براہ راست آنسو گیس شیل کا ہدف بنایا گیا۔
آنسو گیس سے متاثرہ اور جسم کے مختلف حصوں سے زخمی 45 فلسطینیوں کو جائے وقوعہ پر طبّی امداد فراہم کی گئی۔
متعللقہ خبریں
اسرائیل کی طرف سے شام پر راکٹ حملہ
ملک کے جنوبی علاقے کے بعض مقامات کو اسرائیلی فورسز کی طرف سے راکٹوں کے ساتھ ہدف بنایا گیا ہے: سانا