یمنی حوثیوں کا داغا ڈرون عرب اتحادی فوج نے مار گرایا ہے : المالکی

عرب اتحاد  کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ آج  صبح  ہم نے سعودی عرب کی جانب آنے والے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے

1262866
یمنی حوثیوں کا داغا ڈرون عرب اتحادی فوج نے مار گرایا ہے : المالکی

یمن میں آئینی حکومت  نواز عرب اتحاد  کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ آج  صبح  ہم نے سعودی عرب کی جانب آنے والے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے   جو  کہ  یمنی صوبہ  عمران  سے   ایران نواز حوثی ملیشیا کی طرف سے بھیجا گیا تھا۔

المالکی نے باور کرایا کہ اتحادی فوج ان طیاروں سے نمٹنے کے لیے تمام تر عملی اقدامات اور بہترین وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے تا کہ شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عرب اتحاد کی مشترکہ فوج  کی کمان دہشت گرد حوثی ملیشیا کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے سخت اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔



متعللقہ خبریں