لبنان: ملک پر کسی بھی حملے کے مقابل ہمیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے

لبنان کے عوام کسی بھی حملے کے خلاف اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں: صدر مشعل عون

1259782
لبنان: ملک پر کسی بھی حملے کے مقابل ہمیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے

لبنان کی ہائی ڈیفنس کونسل نے کہا ہے کہ ملک پر کسی بھی حملے کے مقابل ہمیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

اطلاع کے مطابق صدر مشعل عون کی زیر صدارت صوبہ جبل لبنان  کے تاریخی بیت الدین  پیلس میں لبنان دفاعی کونسل  کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

اجلاس کے بعد کونسل کے سیکرٹری جنرل محمد الاسمر نے اختتامی اعلامیہ پڑھا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ "لبنان کے عوام کسی بھی حملے کے خلاف اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں"۔

اسمر نے کہا کہ اجلاس میں صدر عون نے حالیہ دنوں میں اسرائیل کی جارحیت کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور کہا ہے کہ سال 2006 سے لے کر اب تک پہلی دفعہ اس نوعیت کا حملہ ہوا ہے اور ہم نے اس بارے میں وزارت خارجہ کے ذریعے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت  درج کروائی ہے۔

اسمر نے مزید کہا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم سعد الحریری نے بھی اس  دائرہ کار میں بین الاقوامی برادری سے کئے گئے رابطوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں ہیں۔



متعللقہ خبریں