عبوری کونسل جنگ بندی پر آمادہ،حکومت سے باتچیت پر بھی اتفاق

جنوبی یمن کی علیحدگی کے لیے سرگرم عبوری کونسل نے سعودی عرب کی  درخواست پر صوبہ  شبوۃ  میں جنگ بند کرتے ہوئے یمنی حکومت کے ساتھ بات چیت پرآمادگی ظاہر کی ہے۔

خبر کے مطابق، عبوری کونسل کا ایک وفد سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گیا ہے۔ عبوری کونسل نے آئینی صدر عبد ربہ منصور ھادی کے حوالے سے اعتراضات ختم کردیے ہیں اور انہیں صدر تسلیم کرنے پراتفاق کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شبوۃ میں عبوری کونسل نے جنگ بندی کی سعودی عرب کی اپیل پرعمل درآمد کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ جاری اختلافات بات چیت کے ذریعے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کے ساتھ جاری اختلافات ختم کرنے کے لیے عبوری کونسل آنے والے دنوں میں ٹھوس اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

گزشتہ روز  یمنی وزیراعظم معین عبدالملک نے شبوۃ کی تمام قوتوں سے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی اور ملک کی سلامتی کو لاحق خطرات کا مل کرمقابلہ کرنے کی ضرورت پر زرو دیا تھا۔

متعللقہ خبریں