سوڈان: مفاہمت پرعرب لیگ اور عرب پارلیمنٹ کی طرف سے اظہار ممنونیت

آئینی میمورینڈم پر دستخط کے بعد سوڈان میں نئے دور کے آغاز پر مبنی مرحلے میں عوامی خواہش کے مطابق سول اور جمہوری انتظامیہ کے قیام کے لئے اقدامات کئے جائیں گے: عرب لیگ

1247519
سوڈان: مفاہمت پرعرب لیگ اور عرب پارلیمنٹ کی طرف سے اظہار ممنونیت

عرب لیگ اورعرب پارلیمنٹ نے سوڈان میں فوج اور حزب اختلاف کے درمیان،  ملک میں سیاسی بحران کو ختم کرنے پر مبنی آئینی میمورینڈم کی تمام  شقوں پر، اتفاق پر ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔

عرب لیگ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق آئینی میمورینڈم پر دستخط کے بعد سوڈان میں نئے دور کے آغاز پر مبنی مرحلے میں عوامی خواہش کے مطابق سول اور جمہوری انتظامیہ کے قیام کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

بیان میں سمجھوتے پر ممنونیت کا اظہار کیا گیا ہے اور  کہا گیا ہے کہ  اس مرحلے کے دوران سوڈان کے اداروں کو تمام ضروری تعاون فراہم کیا جائے گا۔

عرب پارلیمنٹ کی طرف سے جاری کردہ تحریری  بیان میں کہا گیا ہے کہ " یہ سمجھوتہ ، تبدیلی کے عمل کی تکمیل  اور سوڈانی عوام  کے استحکام اور تحفظ کے مطالبے کے لئے اٹھایا گیا ایک اہم قدم ہے"۔

بیان میں سوڈان کے تمام فریقین سے سیاسی حل کی کامیابی کے لئے سمجھوتے کے ساتھ تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں