اربیل میں ترک سفارت کارکا قتل،1مشتبہ شخص کی نشاندہی کرلی گئی

محکمہ پولیس  کے مطابق،1 ترک سفارت کار سمیت دو عراقی شہریوں کی موت کے موجب اس حملے میں   مظلوم داع نامی شخص بھی ملوث ہے جو کہ سن 1992 میں ترک ضلع دیار بکر میں پیدا ہوا تھا

1238627
اربیل میں ترک سفارت کارکا قتل،1مشتبہ شخص کی نشاندہی کرلی گئی

عراقی شہر  اربیل  میں گزشتہ بدھ کے روز  ایک ریستوران  میں  مسلح حملے کے  مرتکب  افراد میں  سے ایک کی شناخت کر لی گئی ہے۔

 عراق کی کردی انتظامیہ     سے وابستہ  محکمہ پولیس  کے مطابق،  1 ترک سفارت کار   سمیت دو عراقی شہریوں کی موت کے موجب   اس حملے میں   مظلوم داع نامی شخص بھی ملوث ہے   جو کہ سن 1992 میں ترک ضلع دیار بکر میں پیدا ہوا تھا۔

پولیس نے اس مشتبہ شخص   کی تصویر بھی جاری کر دی ہے  اور شہریوں سے درخواست کی ہے کہ  وہ  اس  شخص کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات اگر رکھتےہوں تو پولیس کو مطلع کریں۔

 



متعللقہ خبریں