امریکی پابندیوں سے میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ  جواد ظریف  نے  کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے مجھ پر اطلاق  سے میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا

1230671
امریکی پابندیوں سے میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: جواد ظریف

 ایران کے وزیر خارجہ  جواد ظریف  نے  کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے مجھ پر اطلاق  سے میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

نیو یارک ٹائمز سے گفتگو کے دوران  وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا  کہ ان کا یا ان کے اہل خانہ کا کسی بھی ملک میں کوئی غیر ملکی اکاونٹ نہیں ہے اور  ایران ہی ان کی زندگی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ان پر اس لئے پابندی لگانا چاہتا ہے کہ ان کی سفارتی سرگرمیاں محدود ہو سکیں۔

محمد جواد ظریف نے جوہری معاہدے میں اپنے وعدوں پر کمی لانے کیلئے ایران کے اقدام پر کہا کہ کثیر الطرفہ  معاہدے پر یک طرفہ  طور پر کیسے عمل درآمد ہو سکتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اس وقت جوہری معاہدے پرعمل کرے گا کہ جب اس معاہدے کے تمام فریق اس پر عمل در آمد کریں۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچین نے گزشتہ ہفتے اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ 5 جولائی کو ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا نام بھی امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں