ایران،افروز شدہ یورینیم کی مقدار 300 کلو گرام سے تجاوز کرگئی

عالمی ایٹمی توانائی ادارے کے انسپکٹروں نے بھی اس خبر کی تصدیق کر دی ہے

1228106
ایران،افروز شدہ  یورینیم کی مقدار 300 کلو گرام سے تجاوز کرگئی

ایرانی انتظامیہ  نے اطلاع دی ہے کہ افروز شدہ یورینیم کی مقدار جوہری معاہدے میں وضع کردہ 300 کلو گرام کی حد  کو پار کر گئی ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر ایجنسی  فارس کی خبر کے مطابق تہران انتظامیہ نے 3٫67 فیصد تک افروز شدہ یورینیم کی  مقدار جوہری معاہدے کی حد بندی 300 کلو گرام سے تجاوز کرنے کی اطلاع دی ہے۔

عالمی ایٹمی توانائی ادارے کے انسپکٹروں نے بھی اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے ترجمان بہروز کمال وندی نے 26 جون کو ایک اعلان کرتے ہوئے یورپی  فریقین کو دی گئی مہلت کے پورا ہونے کے بعد یورینیم کی افزودگی کے عمل کو جاری رکھنے کا کہا تھا۔

 



متعللقہ خبریں