دمشق کے نزدیک اسرائیلی حملہ،4 شہری ہلاک،21 زخمی

شام میں  سرکاری  ذرائع نے  دعوی کیا  ہے کہ دارالحکومت دمشق کے نزدیک اسرائیلی حملے میں چار شہری ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے ہیں

1227673
دمشق کے نزدیک اسرائیلی حملہ،4 شہری ہلاک،21 زخمی

شام میں  سرکاری  ذرائع نے  دعوی کیا  ہے کہ دارالحکومت دمشق کے نزدیک اسرائیلی حملے میں چار شہری ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے ہیں۔

 سرکاری میڈیا نے باور کرایا ہے کہ اُس کے فضائی دفاعی نظام نے دمشق اور حمص شہر کے اطراف داغے گئے میزائلوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA کے مطابق ،ان میں کئی میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے اپنے دو نمائندوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ دارالحکومت دمشق میں زور دار دھماکے سنے گئے۔

 شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کا کہنا ہے کہ  دمشق اور حمص کے اطراف کے علاقوں کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کو اسرائیلی بحری جنگی جہازوں سے داغا گیا۔

 



متعللقہ خبریں