ماناما کانفرنس: فلسطینی عوام  کے لئے سرمایہ کاریوں اور ترقیاتی منصوبوں میں اضافہ کیا جائے

بحرین کے دارالحکومت ماناما میں "رفاح کے لئے امن" کے زیر عنوان کانفرنس کے شرکاء کی طرف سے فلسطینی عوام کے لئے سرمایہ کاری اور ترقی کے امکانات میں اضافے کی اپیل

1226217
ماناما کانفرنس: فلسطینی عوام  کے لئے سرمایہ کاریوں اور ترقیاتی منصوبوں میں اضافہ کیا جائے

بحرین کے دارالحکومت ماناما میں "رفاح کے لئے امن" کے زیر عنوان کانفرنس کے شرکاء نے فلسطینی عوام کے لئے سرمایہ کاری اور ترقی کے امکانات میں اضافے کی اپیل کی ہے۔ امریکہ  کے "صد سالہ سمجھوتہ" پلان کے دائرہ کار میں بحرین میں منعقدہ پہلی کانفرنس کل شام اختتامی اعلامیے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

اعلامیے میں اپیل کی گئی ہے کہ  اقتصادی خوشحالی  کے لئے فلسطینی عوام  کے لئے سرمایہ کاریوں اور ترقیاتی منصوبوں میں اضافہ کیا جائے۔ علاوہ ازیں اعلامیے میں فلسطینیوں کے حقوق اور اسرائیل کے زیر استبداد علاقے کی حالت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں صحت کی سہولیات کے فروغ، اقتصادی امکانات اور محنت کی قوت  میں اضافے کی اور بیروزگار نوجوانوں  کے ساتھ موئثر رابطہ قائم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں