اسرائیلی طیاروں کی جوابی کاروائی،غزہ پٹی پر حملہ

قابض اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ لڑاکا طیاروں نے غزہ میں تحریک مزاحمت "حماس"کے ایک  مرکز  میں ایک  تہہ خانے  کو نشانہ بنایا

اسرائیلی طیاروں کی جوابی کاروائی،غزہ پٹی پر حملہ

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ پٹی میں ایک ہدف کو نشانہ بنایا۔

یہ کارروائی غزہ پٹی سے راکٹ داغنے کے بعد سامنے آئی ہے ۔

اسرائیل میں نصب" آئرن ڈوم" میزائل شکن دفاعی نظام نے اس راکٹ کو فضا ہی میں تباہ کر دیا تھا۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق گزشتہ  شام اسرائیلی سرحدی قصبے سدیروت پر دوسرا راکٹ داغا گیا۔

 اس کے نتیجے میں ایک گھر کو نقصان پہنچا تاہم، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

قابض اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ لڑاکا طیاروں نے غزہ میں تحریک مزاحمت "حماس"کے ایک  مرکز  میں ایک  تہہ خانے  کو نشانہ بنایا۔

فلسطینی سلامتی  ذرائع کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر کے مشرقی علاقے الزیتون میں کھلے میدان میں بم گرائے علاوہ ازیں  غزہ کی  پٹی کے جنوب میں رفح اور خان یونس کے مشرق میں دو زرعی فارمز پر میزائل داغے۔

اس  کارروائی میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 



متعللقہ خبریں