ظریف ۔ کونو ملاقات

ہم نے اپنے عوام کی خوشحالی اور تحفظ  کے لئے متبادل راستوں کی تلاش کی ہے اور اپنے بجٹ اور مالی پالیسیوں پر پیٹرول پر انحصار کو ختم کرنے کے حوالے سے نظر ثانی کی ہے: ظریف

1217451
ظریف ۔ کونو ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے دارالحکومت تہران میں اپنے جاپانی ہم منصب کونو تارو کے ساتھ ملاقات کی۔

ایران کی وزارت خارجہ  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں ظریف اور کونو نے خلیج بصرہ میں تناو کو کم کرنے اور جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے کی ملاقاتوں کا جائزہ لیا۔

امریکہ کے ایرانی عوام کے خلاف اقتصادی جنگ شروع کرنے کا ذکر کرتے ہوئے ظریف نے کہا  ہے کہ ان مشکل شرائط میں ہم نے اپنے عوام کی خوشحالی اور تحفظ  کے لئے متبادل راستوں کی تلاش کی ہے اور اپنے بجٹ اور مالی پالیسیوں پر پیٹرول پر انحصار کو ختم کرنے کے حوالے سے نظر ثانی کی ہے۔

جاپان کے وزیر خارجہ کونو تارو نے بھی وزیر اعظم شینزو آبے  کے دورہ ایران کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں تناو کی کمی ہر ایک کے مفاد میں ہو گی۔


ٹیگز: #ظریف

متعللقہ خبریں