اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے 6 گھر اور بعض دیگر عمارتیں منہدم کر دیں

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 6 گھروں اور بعض دیگر عمارتوں کو بلااجازت تعمیر ہونے کی وجہ سے منہدم کر دیا

اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے 6 گھر اور بعض دیگر عمارتیں منہدم کر دیں

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 6 گھروں اور بعض دیگر عمارتوں کو بلااجازت تعمیر ہونے کی وجہ سے منہدم کر دیا ہے۔

مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق دریائے اردن  کے مغربی کنارے  پر اردن وادی میں 5گھروں،مشرقی بیت المقدس کے قالندیہ مہاجر کیمپ  میں ایک زیر  تعمیر گھر  اور بعض دیگر زیر تعمیر عمارتوں کو اسرائیلی فورسز کی طرف سے منہدم کر دیا گیا ہے۔

قالندیہ مہاجر کیمپ میں انہدام کے آغاز سے قبل اسرائیلی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور اطراف کے لوگوں کو  انہدام کی جگہ کے قریب آنے کی اجازت نہیں دی۔

اسرائیل سے منسلک بیت القدس بلدیہ کے بلڈوزر پولیس اور فوج کی بھاری نفری کے ہمراہ علاقے میں  پہنچے اور ایک زیر تعمیر گھر اور 3 دیگر عمارتوں کو منہدم کر دیا۔

دوسری طرف اردن وادی کے علاقے آوار میں 5 گھر اور زرعی اراضی میں تعمیر بارکوں کو "Cزون" میں ہونے کی وجہ سے اسرائیلی فوج کی طرف سے منہدم کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 میں مشرقی بیت المقدس  اور دریائے اردن کے مغربی کنارے پر قبضہ کیا اور تب سے ہی ان علاقوں میں موجود فلسطینیوں کے گھروں کو مختلف  بہانوں سے منہدم کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں