دوبئی میں بس حادثے میں 17 افراد ہلاک

ہلاک شدگان میں سے دو کا تعلق عمان  جبکہ باقی ماندہ ایشیائی اور یورپی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں

1214688
دوبئی میں بس حادثے میں 17 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات  کےشہر دوبئی میں  عمان  کی ایک مسافر بس کے حادثے میں 17 افراد جان بحق ہو گئے۔

عمان قومی ٹرانسپورٹیشن  فرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر  اپنے اعلان میں کہا ہے کہ عمان سے دوبئی کا سفر کرنے والی مسافر بس کل شام دوبئی میں حادثے کا شکار ہو گئی۔

بس کے ایک ٹریفک سائن سے ٹکرانے کے نتیجے میں رونما ہونے والے اس حادثے میں مختلف  شہریت کے حامل 17 افراد لقمہ  اجل جبکہ عمانی ڈرائیور سمیت بعض مسافر زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ اس حادثے  کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تو دریں اثناء فرم نے مسقط ۔دوبئی سفروں کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

دوسری جانب عمان ٹیلی ویژن  نے اطلاع دی ہے کہ ہلاک شدگان میں سے دو کا تعلق عمان  جبکہ باقی ماندہ ایشیائی اور یورپی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں